کرناٹک

سابق بی جے پی وزیر جناردھن ریڈی14 سال بعد بلاری کا دورہ کریں گے

سابق بی جے پی وزیر جی جناردھن ریڈی نے آج اعلان کیا کہ وہ 3 /اکتوبر کو بلاری کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وہ نوراتری کے موقع پر یہ دورہ کریں گے۔

بنگلورو(آئی اے این ایس) سابق بی جے پی وزیر جی جناردھن ریڈی نے آج اعلان کیا کہ وہ 3 /اکتوبر کو بلاری کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وہ نوراتری کے موقع پر یہ دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی

بی جے پی کے ریاستی دفتر جگناتھ بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ بلاری کے ساتھ جذباتی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 14 سال بعد مجھے بلاری کا دورہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ میں اپنی آخری سانس تک بلاری میں رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وہاں کی مختلف مندروں میں پوجا کریں گے۔ ریڈی نے کہا کہ ہمارا آبائی ٹاون ہمارے لئے کسی بھی اور مقام سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وہ گنگاوتی کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جہاں وہ بھگوان ہنومان کا آشیرواد لیں گے اور اپنے حلقہ کے عوام سے ملاقات کریں گے۔

رکن اسمبلی نے اپنے آپ کو بی جے پی کا وفادار کارکن قراردیا اور کہا کہ پارٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ مستقبل میں انہیں کہاں سے مقابلہ کرنا چاہئے اور وہ اس فیصلہ پر عمل کریں گے۔

انہوں نے چالینجس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہمیں دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے تو ہم بھگوان نارائن اور رامچندرجی کو یاد کرتے ہیں۔ انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تو پھر ہم کیا چیز ہیں۔