حیدرآباد

سابق ایم ایل اے سری سیلم گوڑ کانگریس میں شامل

سری سیلم گوڑ نے گزشتہ سال منعقدہ اسمبلی انتخابات میں بی جے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا مگر ناکامی ان کے حصہ میں آئی تھی۔ وہ2021 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

حیدرآباد: سابق رکن اسمبلی کنا سری سیلم گوڑ بی جے پی سے ترک تعلق کرتے ہوئے جمعہ کے روز کانگریس میں شامل ہوگئے۔ گوڑ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی، اے آئی سی سی انچارج وپارٹی امور دیپا داس منشی اور دیگر قائدین کیا موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

2009 میں سری سیلم گوڑ نے حلقہ اسمبلی قطب اللہ پور سے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال منعقدہ اسمبلی انتخابات میں بی جے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا مگر ناکامی ان کے حصہ میں آئی تھی۔ وہ2021 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔