تلنگانہ کی سابق وزیر ستیہ وتی راتھوڑ کا خواب ادھورا، آئندہ پانچ سال تک چپل نہیں پہنیں گی
تلنگانہ کی سابق وزیر ستیہ وتی راتھوڑ کا خواب ادھورا ہی رہ گیا ہے اور اب وہ آئندہ پانچ سال تک چپل نہیں پہنیں گی کیونکہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک کے چندرشیکھرراو اس تلگو ریاست کے وزیراعلی نہیں بن جاتے وہ چپل نہیں پہنیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سابق وزیر ستیہ وتی راتھوڑ کا خواب ادھورا ہی رہ گیا ہے اور اب وہ آئندہ پانچ سال تک چپل نہیں پہنیں گی کیونکہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک کے چندرشیکھرراو اس تلگو ریاست کے وزیراعلی نہیں بن جاتے وہ چپل نہیں پہنیں گی۔
یہ سلسلہ گزشتہ سال 17 ستمبر سے جاری ہے۔ وہ تب ہی اسے ننگے پاؤں چلتی ہیں۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران بڑے پیمانے پردوروں کے موقع پر بھی چپل نہیں پہنی۔
انہوں نے چندرشیکھرراو کو ریاست میں ہیٹ ٹرک وزیراعلی کے طور پر دیکھ کر ہی سینڈل پہننے کا عہد کیاتھا۔ انہیں یقین تھا کہ وہ اس بار بھی وزیراعلیٰ بنیں گے۔ لیکن حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو شکست ہوئی تھی۔
اس طرح سابق وزیر کی خواہش پوری نہیں ہوئی کیونکہ بی آر ایس اقتدار سے محروم ہوگئی۔انہیں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے اگلے پانچ سال تک انتظار کرنا ہوگااس وقت تک وہ ننگے پاؤں چلتی رہیں گی۔