تلنگانہ
فیوچرسٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی عمارت کی سنگ بنیادکی تقریب۔وزیراعلی تلنگانہ کی شرکت
تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے رنگاریڈی ضلع کے میرخان پیٹ میں تعمیر ہونے والے فیوچر سٹی کے پراجکٹ کے تحت فیوچر سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی عمارت کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے رنگاریڈی ضلع کے میرخان پیٹ میں تعمیر ہونے والے فیوچر سٹی کے پراجکٹ کے تحت فیوچر سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی عمارت کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا، وزراء سریدھر بابو، اے لکشمن اور وزیر اعلیٰ کے مشیر وی نریندر ریڈی سمیت کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔
ریاستی حکومت نے اس جدید شہر کو عالمی معیار کے مطابق، نیٹ زیرو گرین فیلڈ اسمارٹ سٹی کے طور پرسماجی اور اقتصادی مرکز کے طور پر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ شہر 30 ہزار ایکڑ رقبہ پر 765 مربع کلومیٹر میں قائم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ماڈلس کا بھی جائزہ لیا۔