یہودی ادارہ کی 4 ایمبولنس گاڑیوں کو آگ لگادی گئی
لندن میں پیر کی صبح ایک یہودی چیاریٹی (خیراتی ادارہ) کی 4 ایمبولنس گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔ برطانیہ کی پولیس ہیٹ کرائم کے طورپر اس کی تحقیقات کررہی ہے۔
لندن (اے پی) لندن میں پیر کی صبح ایک یہودی چیاریٹی (خیراتی ادارہ) کی 4 ایمبولنس گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔ برطانیہ کی پولیس ہیٹ کرائم کے طورپر اس کی تحقیقات کررہی ہے۔
وزیراعظم برطانیہ کیر اسٹارمر نے اس آتشزنی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہودی فرقہ سے ہمدردی ہے جسے آج صبح یہ دہشت ناک خبر سننی پڑی۔
لندن کے محلہ گولڈرس گرین میں جہاں یہودیوں کی بڑی آبادی ہے‘ عہدیداروں کو طلب کرلیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس فورس نے یہ بات بتائی۔
یہودی رضاکار تنظیم ہٹزولا نارتھ ویسٹ کی 4 ایمبولنس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تنظیم ایمرجنسی میڈیکل سروس فراہم کرتی ہے۔
ایمبولنس گاڑیوں میں موجود کئی سلنڈرس پھٹ پڑے۔ متصل اپارٹمنٹ بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔
آگ کیسے لگی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سارہ جیکسن نے کہا کہ پولیس کو 3 مشتبہ افراد کی تلاش ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طورپر قریبی مکانات کو خالی کرایا گیا۔