کھیل

آر سی بی کی جیت کا جشن ماتم میں بدل گیا، بھگدڑ میں 6 افراد ہلاک

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 10 افراد کو انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں رکھا گیا ہے۔

بنگلورو: آئی پی ایل 2025 کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی تاریخی جیت کا جشن ایک افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر شدید بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 37 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 10 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
خاتون ساتھیوں کی تصاویر کو برہنہ تصاویر سے مسخ کرنے پر خانگی کمپنی کا ملازم گرفتار
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق، آر سی بی ٹیم جب احمد آباد سے بنگلور پہنچی تو شہر میں بھرپور استقبال کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہزاروں مداح ٹیم کے جشن میں شریک ہونے کے لیے اُمڈ آئے۔

لیکن شائقین کی غیر معمولی تعداد اور انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی نے صورتحال کو بگڑنے پر مجبور کر دیا۔ ہجوم بے قابو ہوا اور کئی افراد نے بیریکیڈز توڑ کر اسٹیڈیم کی طرف دوڑ لگائی۔ اسی دوران بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زمین پر گر پڑے اور کچلے گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 10 افراد کو انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آر سی بی نے 18 سال بعد پہلی مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، جس کے بعد شہر بھر میں جشن کا سماں تھا۔ تاہم یہ سانحہ انتظامیہ اور پولیس پر کئی سوالات چھوڑ گیا ہے، خاص طور پر سیکیورٹی اور ہجوم کنٹرول کے حوالے سے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ زخمیوں کے لواحقین اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔