حیدرآباد

حیدرآباد میں کار اور لاری کی ٹکر ، چار کی موت، دو زخمی

پولیس کے مطابق، جب یہ حادثہ پیش آیامتاثرین، جو معین آباد کے ایک ریسورٹ میں کام کرتے تھے، یادادری بُھوَن گیری ضلع کے یادگیری گٹہ میں سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں پوجا کرنے کے بعد واپس آرہے تھے ۔

حیدرآباد: جمعہ کی علی الصبح تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے آدیب تلا کے قریب آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر ایک کار کے یاک کھڑی ہوئی لاری کے پیچھے سے ٹکرانے سے چار افراد کی موت اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، جب یہ حادثہ پیش آیامتاثرین، جو معین آباد کے ایک ریسورٹ میں کام کرتے تھے، یادادری بُھوَن گیری ضلع کے یادگیری گٹہ میں سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں پوجا کرنے کے بعد واپس آرہے تھے ۔

تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مرنے والوں کی شناخت ملہوتھ چندولال (29)، گگولوتھ جناردھن (50)، کاولی بالاراجو (40) اور ایک دیگر کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ابراہیم پٹنم کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار