جرائم و حادثات

مینڈھر میں سڑک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار از جان، ساتھی زخمی

ذرائع نے بتایا کہ منگل دیر شام سخی میدان مینڈھر علاقے میں موٹر سائیکل پہاڑی کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔

جموں: جموں وکشمیر کے مینڈھر سب ڈویژن کے مضافاتی علاقے سخی میدان میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان برسر موقع ہی از جان جبکہ اس کا ساتھی شدید طورپر زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
بنگلہ دیشی شہری جموں میں ایل اوسی کے قریب گرفتار
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق

ذرائع نے بتایا کہ منگل دیر شام سخی میدان مینڈھر علاقے میں موٹر سائیکل پہاڑی کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے فردوس احمد کو مردہ قرار دیا۔

زخمی نوجوان کی پہچان واجد علی کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w