شمالی بھارت

بہار میں 10 دنوں کے اندر چوتھا پل گرگیا

مکھیہ منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کشن گنج کے بہادر گنج بلاک کے تحت بانس باڑی گاؤں کے نزدیک شرون چوک پر 25 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا 70 میٹر لمبا پل چہارشنبہ کی دیر شام گر گیا۔

کشن گنج: بہار میں ضلع کشن گنج کے بانس باڑی گاؤں کے نزدیک شرون چوک پر 11 سال قبل تعمیر کردہ پل گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 2011 میں مکھیہ منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کشن گنج کے بہادر گنج بلاک کے تحت بانس باڑی گاؤں کے نزدیک شرون چوک پر 25 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا 70 میٹر لمبا پل بدھ کی دیر شام گر گیا۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

رورل ورکس ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر شرون ساہنی نے بتایا کہ پل کے ایک ستون کے گرنے کے بعد پل پر ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا "ہم نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ کسی بھی گاڑی یا شخص کو گرے ہوئے پل کو پار کرنے کی کوشش کرنے سے روکنے کے لیے سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

دریں اثناء، سرکل آفیسر (سی او) آشیش کمار نے کہا کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا جو پہلے سے ہی خستہ حالت میں تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ پل کو پہلے ہی مرمت کی ضرورت تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع ارریہ میں 18 جون کو 12 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا 183 میٹر لمبا پل گر گیا تھا۔ اسی طرح ضلع سیوان میں 22 جون کو گنڈک ندی کی نہر پر چھوٹا پل منہدم ہوگیا تھا۔ 23 جون کو بہار کے ضلع مشرقی چمپارن میں بھی ایک زیر تعمیر پل گر گیا ہے۔

a3w
a3w