مشرق وسطیٰ

جیل میں بند قذافی کا بیٹا سنگین حالت میں اسپتال میں داخل

لیبیا کے آنجہانی لیڈر معمر قذافی کے بیٹے ہنیبل کو لبنان کی اندرونی سیکورٹی فورسز کی جیل میں بھوک ہڑتال کے سبب بلڈ پریشر کم ہونے سے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

طرابلس: لیبیا کے آنجہانی لیڈر معمر قذافی کے بیٹے ہنیبل کو لبنان کی اندرونی سیکورٹی فورسز کی جیل میں بھوک ہڑتال کے سبب بلڈ پریشر کم ہونے سے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

الحدث ٹی وی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ گزشتہ ماہ، ہنیبل نے 2015 سے لبنانی جیل میں اپنی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔

اتوار کو ٹی وی نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ہنیبل کے خون میں شوگر کی سطح بہت زیادہ گر گئی اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واضح رہے کہ ہنیبل قذافی کو لیبیا میں معمر قذافی کے قتل کے بعد شام میں سیاسی پناہ دیے جانے کے بعد 2011 میں شام اور لبنان کی سرحد پر پکڑا گیا تھا۔

a3w
a3w