تجارت

ایف پی آئی نے ستمبر میں نکالے 8,610 کروڑ روپے

غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں(ایف پی آئی) نے ستمبر ماہ میں اب تک ملکی سرمایہ بازار سے 8,610 کروڑ روپے نکالے ہیں۔ ایف پی آئی نے ایکویٹی میں 10,782 کروڑ روپے کی خالص نکاسی کی ہے، جبکہ ڈیٹ میں ان کی سرمایہ کاری مثبت رہی ہے۔ انہوں نے ڈیٹ میں 2,968 کروڑ روپے لگائے۔

ممبئی: غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں(ایف پی آئی) نے ستمبر ماہ میں اب تک ملکی سرمایہ بازار سے 8,610 کروڑ روپے نکالے ہیں۔ ایف پی آئی نے ایکویٹی میں 10,782 کروڑ روپے کی خالص نکاسی کی ہے، جبکہ ڈیٹ میں ان کی سرمایہ کاری مثبت رہی ہے۔ انہوں نے ڈیٹ میں 2,968 کروڑ روپے لگائے۔


ہائبرڈ انسٹرومنٹس اور میوچول فنڈز سے بھی ایف پی آئی نے سرمایہ نکالا۔ ہائبرڈ میں انہوں نے 82 کروڑ روپے اور میوچول فنڈز میں 718 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی۔ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب ایف پی آئی مارکیٹ میں بیچنے والے بنے ہوئے ہیں۔ تاہم پچھلے ہفتے کی بات کریں تو ان کا رجحان مثبت رہا۔


اس سے قبل اگست میں انہوں نے ہندستانی سرمایہ بازار سے 20,635 کروڑ روپے، جولائی میں 5,261 کروڑ روپے اور جون میں 7,769 کروڑ روپے نکالے تھے۔ اس سال جنوری سے اب تک انہوں نے خالص طور پر 80,649 کروڑ روپے کی سرمایہ نکاسی کی ہے۔ اس دوران مارچ اور مئی کو چھوڑ کر باقی تمام مہینوں میں وہ فروخت کنندہ رہے ہیں۔