مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام آنے والے زائرین کیلئے مفت لاکرس کی سہولت

انتظامیہ نے لاکرز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضوابط جاری کیے ہیں جس کے لیے لازمی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا گیا ہو۔مسجد الحرام آنے والے زائرین کو لاکرز کی سہولت حاصل کرنے کے لئے عمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کیلیے مفت لاکرز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مشرقی بیرونی صحن جو کہ الشبیکہ گیٹ نمبر 64 کے سامنے ہے وہاں انتظامیہ کی جانب سے لاکرز فراہم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

انتظامیہ نے لاکرز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضوابط جاری کیے ہیں جس کے لیے لازمی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا گیا ہو۔مسجد الحرام آنے والے زائرین کو لاکرز کی سہولت حاصل کرنے کے لئے عمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔

اس کے علاوہ لاکرز میں ممنوعہ، خطرنا ک یا قیمتی اشیا نہ رکھی جائیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے لیے لاکر الاٹ کیا جائے گا۔کھانے پینے کی اشیا لاکرمیں رکھنے کی ممانعت ہے، جبکہ سامان کا وزن 7 کلو گرام سے زائد نہ ہو، اس کے علاوہ سامان بیگ میں رکھا ہونا چاہئے شاپرز میں رکھا گیا سامان قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مسجد الحرام کے اطراف میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی کا کہنا ہے مسجد الحرام کے اطراف میں تمباکو مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

اس پابندی کے بعد شہر مقدس کے مرکزی علاقے کی کسی بھی دکان یا سوپر اسٹورس پر تمباکو یا اس سے بنی مصنوعات فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔