فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کی دعوتِ افطار، آئندہ ماہ صحافی شعرا کے مشاعرے کا اعلان
تقریب کے دوران ماہر تعلیم محمد حسام الدین ریاض کو حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے یومِ اقلیت بہبود کے موقع پر “کارنامۂ حیات ایوارڈ” ملنے پر تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ان کی شال پوشی اور گل پوشی بھی کی گئی، جبکہ ان کی تعلیمی و ادبی خدمات کو سراہا گیا۔
حیدرآباد: فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعوتِ افطار کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں صحافتی، ادبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئندہ ماہ صحافی شعرا کے ایک خصوصی مشاعرے کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر محمد طاہر رومانی نے کہا کہ صحافی شعرا کے مجوزہ مشاعرے کے سلسلے میں جلد ہی ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ پروگرام کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے تحت اب تک آٹھ کامیاب مشاعرے منعقد کیے جا چکے ہیں اور آئندہ پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کی اردو اکیڈمیوں کے صدور کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اردو زبان کو درپیش مسائل پر سنجیدہ گفتگو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ افطار جیسے پروگرام صحافتی برادری کے افراد کو باہم مل بیٹھنے اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران ماہر تعلیم محمد حسام الدین ریاض کو حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے یومِ اقلیت بہبود کے موقع پر “کارنامۂ حیات ایوارڈ” ملنے پر تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ان کی شال پوشی اور گل پوشی بھی کی گئی، جبکہ ان کی تعلیمی و ادبی خدمات کو سراہا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف علی، ریاض احمد، اکبر علی خانفضل احمد