شمالی بھارت
دس سالہ معصوم لڑکے نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی
امن کے پھوپھا شیام ساہو و پھوپھی آج صبح کھیتوں میں کام کرنے چلے گئے تھے۔ سنسان گھر پاکر امن نے ڈوپٹے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معصوم کی لاش کو پھانسی سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے سمیر پور علاقے میں اتوار کو نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ایک دس سالہ معصوم نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔ پولیس کے مطابق علاقے کے مودہا علاقے کے گھٹکنا گاؤں باشندہ امن(10)چندپوروا گاؤں میں اپنے پھوپھا کے گھر رہ کر پڑھائی کررہا تھا۔
امن کے والدین روزی روٹی کی تلاش میں مزدوری کرنے دوسرے صوبہ گئے ہوئے تھے۔ امن کے پھوپھا شیام ساہو و پھوپھی آج صبح کھیتوں میں کام کرنے چلے گئے تھے۔ سنسان گھر پاکر امن نے ڈوپٹے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معصوم کی لاش کو پھانسی سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ خودکشی کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہیں۔
a3w