تلنگانہ

تلنگانہ کی آرٹی سی بسوں میں خواتین کا مفت سفر وزیراعظم کو ہضم نہیں ہورہا ہے: پونم پربھاکر

ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی ضمانت پر وزیراعظم مودی کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا مفت بس سفر وزیراعظم کو ہضم نہیں ہو رہاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی ضمانت پر وزیراعظم مودی کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا مفت بس سفر وزیراعظم کو ہضم نہیں ہو رہاہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے کہاکہ بعض ریاستیں وہاں کے حالات کو دیکھتے ہوئے معاشی ترقی کے لیے خواتین کو مفت سفر فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو خواتین کے لیے مفت سفرکی سہولت کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

ہم روٹس میں اضافہ کریں گے اور نئی بسوں کی تعداد میں اضافہ کر تے ہوئے اس اسکیم کو مزید توسیع دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ یہ بات درست نہیں کہ صرف مفت بس کی سہولت دینے سے کوئی نقصان ہوتا ہے۔

ایسے چھوٹے مسائل پر بات کر کے وزیر اعظم کو اپنی سطح کو نیچا نہیں کرنا چاہئے۔