تلنگانہ

ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ وزیر پونم پربھاکر نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میں پرجاپالنا کے تحت ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے 10,70,463 درخواستیں موصول ہوئیں اور 9,913 درخواست دہندگان کے پاس پہلے سے ہی ذاتی پلاٹ پائے گئے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ وزیر پونم پربھاکر نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میں پرجاپالنا کے تحت ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے 10,70,463 درخواستیں موصول ہوئیں اور 9,913 درخواست دہندگان کے پاس پہلے سے ہی ذاتی پلاٹ پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)
جگتیال کے مدرس محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ ریاستی سطح کے یومِ سائنس سمینار کیلئے منتخب
اسمارٹ سٹی فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور، جوائنٹ سیکریٹری روپا مشرا کی ہدایت
سلسلہ چشتیہ پر چار روزہ قومی سمینارپر ایک رپوٹش

انہوں نے کہا کہ مکانات کی منظوری میں بے گھر افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ پونم پربھاکر نے تیقن دیا ہے کہ تلنگانہ میں ہر اہل افراد کو راشن کارڈ اور اندراماں مکانات فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی حلقہ کل 3500 اندراماں مکانات مختص کئے جائیں گے۔ فیلڈ سطح پر تصدیق 16 اور 20 جنوری کے درمیان کی جائے گی، اس کے بعد انتخاب کے لئے 20 سے 24 جنوری تک وارڈ سطح پر گرام سبھا ہوں گی۔

ڈیٹا انٹری 25 جنوری تک مکمل ہو جائے گی اور 26 جنوری سے راشن کارڈ اور مکانات حوالہ کئے جائیں گے۔