شمالی بھارت

یو پی کے بہرائچ میں بھیڑئیے کا تازہ حملہ، چھت پر سورہے بچے کی گردن دبوچ لی

بہرائچ کے مہسی علاقے میں آدم خور بھیڑیے نے ایک بار پھر خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں، پپری موہن گاؤں کے ایک 13 سالہ لڑکے، ارمان علی، کو بھیڑیے نے نشانہ بنایا۔

یوپی: بہرائچ کے مہسی علاقے میں آدم خور بھیڑیے نے ایک بار پھر خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں، پپری موہن گاؤں کے ایک 13 سالہ لڑکے، ارمان علی، کو بھیڑیے نے نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
یو پی کے بہرائچ میں بھیڑئیے کا تازہ حملہ، لڑکا زخمی
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

ارمان اپنی چھت پر سو رہا تھا جب خونخوار بھیڑیے نے اس کی گردن پر حملہ کیا۔ لڑکے کی چیخ و پکار سن کر بھیڑیا فرار ہو گیا، لیکن اس دوران وہ بچے کو شدید زخمی کر گیا۔ ارمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ لڑکے کی گردن اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں۔

یہ بھیڑیا علاقے میں مسلسل خوف کا باعث بنا ہوا ہے اور گزشتہ کچھ دنوں میں متعدد لوگوں پر حملہ کر چکا ہے۔ یہ جانور اب تک کئی افراد کو زخمی کر چکا ہے اور اس کے حملے کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

گزشتہ تین مہینوں میں، مہسی اور شیو پور کے 110 دیہاتوں میں یہ بھیڑیے کی دہشت قائم ہے۔ ان بھیڑیوں کے حملوں میں اب تک 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ ٹیم علاقے میں مسلسل گشت کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فضائی معائنہ کیا تھا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی تھی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جب تک بھیڑیوں کا خطرہ ختم نہیں ہو جاتا، محکمہ جنگلات کی ٹیم علاقے میں موجود رہے گی۔