سوشیل میڈیادہلی

بیماری کی حالت میں بھی دوستوں نے نہیں چھوڑا ساتھ (ویڈیو دیکھیں)

ایک حیران کن ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج ایک مریض، جسے ابھی ڈرپ لگی ہوئی ہے، کو اس کے دوست موٹر سائیکل پر گھمانے کے لئے اسپتال سے باہر لے گئے۔

نئی دہلی: ایک حیران کن ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج ایک مریض، جسے ابھی ڈرپ لگی ہوئی ہے، کو اس کے دوست موٹر سائیکل پر گھمانے کے لئے اسپتال سے باہر لے گئے۔

یہ 16 سیکنڈ کا ویڈیو ہے جس میں تین نوجوان موٹر سائیکل پر سوار دکھائی دیتے ہیں۔ درمیان میں بیٹھا مریض ڈرپ کے ساتھ نظر آرہا ہے جبکہ پیچھے بیٹھا ایک شخص ڈرپ کی بوتل ہاتھ میں تھامے ہوئے ہے۔ یہ تینوں کچھ دیر تک سڑک پر گھومتے ہیں اور پھر مریض کو واپس اسپتال لے آتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو کسی راہ گیر نے اپنے موبائل پر ریکارڈ کیا تھا، جو اب سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں کچھ لوگ اسے تفریح کے طور پر دیکھ رہے ہیں وہیں زیادہ تر افراد اس حرکت پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشیل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ رویہ اسپتال کی حفاظت اور طبی پروٹوکول کے سخت خلاف ہے۔ کئی لوگوں نے اس حرکت کو سنگین لاپرواہی قرار دیا ہے اور متعلقہ حکام سے اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔