تلنگانہ

تلنگانہ: تعلیمی اداروں کے آغازکے موقع پرقواعد کی خلاف ورزی والی اسکول بسوں اوروینس کیخلاف کارروائی

قواعد کی خلاف ورزی اورناقص سہولیات والی اسکول وینس اور بسیں طلبہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

حیدرآباد: قواعد کی خلاف ورزی اورناقص سہولیات والی اسکول وینس اور بسیں طلبہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع

اسی لئے ہر سال تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کے آغاز سے قبل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اسکول گاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لازمی طور پر کرواتا ہے۔

آئندہ دو ہفتوں میں ریاست میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں۔بیشتر ان فٹ گاڑیوں میں بریک سسٹم، ٹائر کی حالت اور ایمرجنسی ایگزٹ جیسے بنیادی سیکیورٹی خصوصیات ناقص پائے جاتے ہیں۔بعض گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ اور فرسٹ ایڈ کٹ تک دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔

ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے گاڑی مالکین کو ہدایت دی ہے کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کسی بھی صورت اسکول ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایسے کئی معاملات سامنے آئے ہیں جہاں اسکول گاڑیاں مقررہ گنجائش سے زیادہ بچوں کو بٹھا کر لے جاتی ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاریہ سال بھی خصوصی مہم شروع کی جائے گی، جس کے تحت تمام زونس میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو اسکول گاڑیوں کا معائنہ کریں گی۔

ایسے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو بغیر فٹنس گاڑیاں چلا رہے ہیں یا ناقص سہولیات والی گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی حالت کا معائنہ کریں اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں حکام کو اطلاع دیں۔ یہ تمام اقدامات طلبہ کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔