حج 2024مذہب

حج پر جانے والوں کو ہار پہنانا یا مٹھائیاں پیش کرنا

حج کو جانے والے کے لیے مٹھائی کا ڈبہ پیش کرنااور قبول کرناجائز ہے ، کہ یہ ہدیہ ہے ، اگر پھول کا ہار معمولی قیمت کا ہو تو اس کی بھی گنجائش ہے ،

سوال:- جوشخص حج پر جانے والا ہو تا ہے ، لوگ اس کو مٹھائی پیش کرتے ہیں ، اور گل پوشی کرتے ہیں ، اس عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟(محمد حذیفہ، کریم نگر )

جواب:- حج کو جانے والے کے لیے مٹھائی کا ڈبہ پیش کرنااور قبول کرناجائز ہے ، کہ یہ ہدیہ ہے ، اگر پھول کا ہار معمولی قیمت کا ہو تو اس کی بھی گنجائش ہے ،

کیونکہ پھول کا استعمال مباح ہے ، البتہ ایسی چیز کا تحفہ پیش کرنا چاہیے جس سے آدمی کا کچھ نفع ہو ، پھول کے ہار سے کوئی نفع متعلق نہیں ،

حج کو جانے والے کے لیے ان ہدایا کو قبول کرناواجب نہیں ، اخلاق ومحبت کے تحت واپس کرسکتا ہے ، لیکن ایسا لب ولہجہ اختیار نہیں کرے جس سے ہدیہ دینے والے کو تکلیف ہو ۔