دہلی

گرپتونت سنگھ پنون کی تنظیم پر مزید 5 سال کا امتناع

غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد) ٹریبونل نے مرکزی وزارت ِ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کی توثیق کردی ہے

نئی دہلی: غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد) ٹریبونل نے مرکزی وزارت ِ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کی توثیق کردی ہے جس کی رو سے خالصتان نواز دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنون کی ”سکھس فار جسٹس(ایس ایف جے) پر 5 سال کے لئے امتناع عائد کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سکھ علیحدگی پسند کے قتل کے منصوبہ کی مکمل تحقیقات ضروری۔ امریکہ کا زور
خالصتانی تنظیم ببر خالصہ کارکن پولیس فائرنگ میں زخمی
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا موضوع ہندوستان خالصتان ہوگا: سنجے راؤت
خالصتان کی تائید دہلی میں دو مشتبہ افراد تحویل میں

9 جولائی 2024 کو جاری اعلامیہ میں مرکزی وزارت ِ داخلہ نے ایس ایف جے کو مزید 5 سال کے لئے غیرقانونی تنظیم قراردیا تھا۔ بعدازاں اس نے یو اے پی اے ٹریبونل کو ریفرنس بھیجا تھا۔