دہلی

ہند۔کینڈا تعلقات مشکل دور سے گزررہے ہیں: جئے شنکر

ہندوستان میں کینڈا کے سفارتکاروں کی تعداد گھٹانے پر جئے شنکر نے کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت اس کی گنجائش ہے۔ کینڈا ہندوستان سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلاچکا ہے۔

نئی دہلی: وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے دن کہا کہ ہندوستان نے کینڈا اور ہندوستان کے سفارتکاروں کی تعداد برابرکردی۔ یہ اقدام نئی دہلی کے امور میں کینڈا کے سفارتکاروں کی مداخلت پر تشویش کے مدنظرکیاگیا۔

متعلقہ خبریں
کینیڈا کے سفارت کاروں کی تعداد کو محدود کرنا ضروری ہوگیا تھا: ہندوستان
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
لاوس سے 17 ہندوستانی ورکرس کی واپسی
دہشت گردی سے نمٹنے ورکنگ گروپ قائم ہوگا

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ کینڈا میں ہندوستانی سفارتکاروں کی سیفٹی میں پیشرفت دکھائی دے تو ہندوستان کینڈا کے شہریوں کو ویزا کی اجرائی بحال کرسکتا ہے۔ خالصتانی علٰحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کی جون میں ہلاکت میں ہندوستانی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام کے بعد سے ہندوستان اور کینڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

 ہندوستان میں کینڈا کے سفارتکاروں کی تعداد گھٹانے پر جئے شنکر نے کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت اس کی گنجائش ہے۔ کینڈا ہندوستان سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلاچکا ہے۔

a3w
a3w