حیدرآباد

جی ایچ ایم سی نے شہری شکایات کیلئے نیا واٹس ایپ نمبر جاری کیا، فوری کارروائی کی یقین دہانی

کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کی اطلاع اب براہِ راست واٹس ایپ نمبر 81259 66586 پر بھیج سکتے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی صفائی کی شکایات، تعمیراتی ملبے اور کچرے کے مسائل پر فوری کارروائی کے لیے جی ایچ ایم سی (بلدیہ عظیم تر حیدرآباد) نے ایک نیا واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کی اطلاع اب براہِ راست واٹس ایپ نمبر 81259 66586 پر بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل صرف مائی جی ایچ ایم سی ایپ کے ذریعہ شکایت درج کرانے کی سہولت موجود تھی، لیکن اب شہری واٹس ایپ کے ذریعے تصاویر، مقام (لوکیشن) اور مکمل تفصیل کے ساتھ اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

جی ایچ ایم سی کے مطابق شہری درج ذیل مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں:

  • عمارتوں کے ملبے کا غیر قانونی طور پر سڑک کنارے پھینکنا
  • کچرے کے ڈبوں کا اوور فلو ہونا
  • جی وی پی پوائنٹس پر جمع شدہ کچرے کی صفائی

ان تمام شکایات کی تصاویر اور لوکیشن کے ساتھ اطلاع دی جا سکتی ہے۔ بلدیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں واٹس ایپ نمبر پر فوری رابطہ کریں۔