شمالی بھارت

بہار میں حلال مصنوعات پر پابندی عائد کرنے گری راج سنگھ کا مطالبہ

گری راج سنگھ نے اپنے مکتوب میں کہا کہ یہاں حلال سرٹیفکیٹ کے نام پر ہندوستانی بازار کو اسلامی رنگ دیا جارہا ہے۔ یہ سناتن کی طرح ہے جہاں کسی بھی مقصد کے لئے منتر استعمال کئے جاتے ہیں۔

پٹنہ:مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج بہار میں حلال سرٹیفکیٹ یافتہ مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور چیف منسٹر نتیش کمار کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا جس میں فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی۔ مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ عمل نہیں رکتا ہے تو بہار اسلامک اسٹیٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
21 سابق ججوں کا چیف جسٹس چندر چوڑ کومکتوب
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت

 گری راج سنگھ نے اپنے مکتوب میں کہا کہ یہاں حلال سرٹیفکیٹ کے نام پر ہندوستانی بازار کو اسلامی رنگ دیا جارہا ہے۔ یہ سناتن کی طرح ہے جہاں کسی بھی مقصد کے لئے منتر استعمال کئے جاتے ہیں۔ حلال ایسا ہی ایک رجحان ہے جو قرآن اور شرعی قوانین کے تحت آتا ہے اور کانگریس پارٹی اس کا تحفظ کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحادکی تمام ٹولیاں (تمام سیاسی جماعتیں) سناتن دھرم کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ اپنی ووٹ بینک سیاست چلاسکیں۔ اگر ہم کسی بھی بازار میں جائیں تو ہمیں حلال سرٹیفکیٹ یافتہ مصنوعات نظر آتی ہیں۔

 یہ ایک قسم کا جزیہ ٹیکس ہے۔ یہ مارکٹ اور بہار کا اسلامیائزیشن ہے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ وہ لوگ بہار میں شرعی قانون نافذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور چیف منسٹر کو اس پر فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ طریقہ کار سماج کو تقسیم کردے گا۔ نتیش کمار کو اسے روکنا چاہئے۔

مرکزی وزیر نے اس بات کا بھی نوٹ لیا کہ حلال سرٹیفکیٹ یافتہ پراڈکٹس دواؤں‘ خوردنی تیلوں اور دیگر کئی اشیاء کی مینوفیکچرنگ میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ایسی مصنوعات کا بازاری حجم 2 ٹریلین ڈالر ہے۔