صحت
ٹرینڈنگ

چین میں خطرناک اور پراسرار نمونیا کا پھیلاؤ، اسکول بند، کورونا کے بعد نئی وبا کا خدشہ؟

چین میں نمونیا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ بالخصوص بچے اس سے متاثر ہورہے ہیں جس کے باعث حکام نے اسکول بند کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی علامات میں صرف تیز بخار اور پھیپھڑوں میں سوجن شامل ہے۔

بیجنگ: چین میں نمونیا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ بالخصوص بچے اس سے متاثر ہورہے ہیں جس کے باعث حکام نے اسکول بند کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی علامات میں صرف تیز بخار اور پھیپھڑوں میں سوجن شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وباکا پھیلاؤ پھر شروع
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

متاثرہ مریضوں میں سردی، کھانسی، زکام یا ایسی ہی کوئی دوسری علامت نہیں پائی جارہی ہے۔ بیمار بچوں کو بیجنگ اور لیاؤننگ کے دواخانوں میں شریک کیا جارہا ہے۔ صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کو کوویڈ کے ابتدائی دنوں کی یاد آگئی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے بموجب پراسرار نمونیا پھیلنے کی وجہ سے زیادہ تر اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ اس نمونیا سے متاثرہ بچوں کے پھیپھڑوں میں سوجن اور تیز بخار سمیت غیر معمولی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ تاہم ان میں کھانسی، فلو اور سانس کی بیماریوں سے وابستہ دیگر علامات ظاہر نہیں ہو رہی ہیں۔

دنیا بھر میں انسانوں اور جانوروں میں بیماریوں کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے اوپن ایکسس سرولانس پلیٹ فارم پرو میڈ (PROMED) نے منگل کے روز ہی خاص طور پر بچوں کو متاثر کرنے والے نمونیا کی وبا کے بارے میں انتباہ جاری کیا تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ نمونیا کی وبا کب اور کہاں شروع ہوئی کیوںکہ اتنے سارے بچوں کا اتنی جلدی متاثر ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ کوویڈ جیسی ایک اور وبا ہو سکتی ہے؟

اسی دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے شمالی علاقوں میں نمونیا کی پراسرار قسم کے تیزی سے پھیلنے پر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

چین کے طبی ماہرین نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ بیجنگ سمیت شمالی چین کے مختلف حصوں میں نظام تنفس کے امراض بالخصوص نمونیا کے کیسز بچوں میں بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں مگر اب تک اس کی وجہ سمجھ نہیں آسکی ہے۔

اس حوالے سے 22 نومبر کی شب ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے بچوں میں نظام تنفس کے امراض اور نمونیا کے پھیلاؤ پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 4 سال قبل یعنی نومبر اور دسمبر 2019 میں چین میں ہی ایک پراسرار بیماری پھیلنا شروع ہوئی تھی جسے بعد میں کووڈ 19 کا نام دیا گیا جو پوری دنیا میں پھیل گئی تھی۔

a3w
a3w