جرائم و حادثات
ہجڑوں کے حملے کے بعد لڑکی کی خودکشی
وجئے واڑہ کے ماچاوارم پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ گری پورم کی ایک لڑکی پر ہجڑوں کے ایک گروپ نے سرعام حملہ کیا تھا اور یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا۔
وجئے واڑہ (منصف ویب ڈیسک) وجئے واڑہ کے ماچاوارم پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ گری پورم کی ایک لڑکی پر ہجڑوں کے ایک گروپ نے سرعام حملہ کیا تھا اور یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا۔
ہجڑوں کے حملے کو اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے لڑکی نے کیڑے مار دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی۔معلوم ہوتے ہی لڑکی کے افراد خاندان نے فوری طور پر سرکاری دواحانہ منتقل کیا تھا۔
جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔