گوداوری کی سطح آب میں مسلسل اضافہ، کئی آبی ذخائرمیں پانی کا بہاو انتہائی تیز
پرناسالہ اور تالیپیرو آبی ذخائر میں پانی کا بہاو انتہائی تیز بتا یا گیا ہے۔ بھدراچلم کی عوام کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوط مقامات پر منتقل ہو نے کی اپیل کی گئی ہے۔
بھدراچلم یں گوداوری کے پانی کی سطح ہفتہ کی صبح 32.5 فٹ کو عبور کر گئی۔ حکام نے خبردار کیا کہموسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی کی سطح میں مزیداضافہ کا خدشہ ہے۔
پرناسالہ اور تالیپیرو آبی ذخائر میں پانی کا بہاو انتہائی تیز بتا یا گیا ہے۔ بھدراچلم کی عوام کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوط مقامات پر منتقل ہو نے کی اپیل کی گئی ہے۔
حیدرآباد میٹرولوجیکل سنٹر نے بتا یا ہے کہ تلنگانہ میں آنے والے دو دنوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی۔ عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
بھدراچلم میں گوداوری کی آبی سطح دیگرعلاقوں سے آنے والے سیلابی پانی اور تلنگانہ میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے بتدریج بڑھ رہی ہے۔ ہفتہ کی صبح 7 بجے گوداوری کی پانی کی سطح 32.5 فٹ سے اوپر بہہ رہی تھی۔
عہدیداروں نے خبردار کیا کہ بھدراچلم میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے کیونکہ اوپری علاقوں سے پانی کا تیز بہاؤ جاری ہے۔پانی کی سطح آب میں مسلسل اضافہ کے بعد یہاں سیاحوں کو ڈمگوڈیم منڈل کے پرناسالہ میں
نارا سریلا کے مشہور سیاحتی مقام کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا۔