تلنگانہ

تعلیم یافتہ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کے لیے خوشخبری! قلیل مدتی تربیت کی اسکیم کا اعلان

جی۔ شنکرا چاری کے مطابق، تربیتی ادارے ایسے پیشہ ورانہ کورسیز میں تربیت فراہم کریں گے جن کی موجودہ مارکیٹ میں زیادہ مانگ ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو روزگار سے جوڑنے کا عمل بھی اسکیم کا حصہ ہوگا۔

حیدرآباد: محکمۂ اقلیتی بہبود محبوب نگر کے عہدیدار جی۔ شنکرا چاری نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TGMFC) کی جانب سے تعلیم یافتہ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کو مختلف پیشہ ورانہ اور آئی ٹی مہارتوں میں مفت قلیل مدتی تربیت (Short Term Skill Development) فراہم کرنے کے لیے سرکاری و نجی اداروں سے تجاویز (Proposals) طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

اس اسکیم کے تحت مسلمان، سکھ، جین، بدھ اور پارسی برادریوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے منسلک مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ یہ تربیت نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NSDC) سے الحاق شدہ اور تسلیم شدہ تربیتی اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاکہ نوجوان بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں یا خود روزگار یونٹ قائم کر سکیں۔

جی۔ شنکرا چاری کے مطابق، تربیتی ادارے ایسے پیشہ ورانہ کورسیز میں تربیت فراہم کریں گے جن کی موجودہ مارکیٹ میں زیادہ مانگ ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو روزگار سے جوڑنے کا عمل بھی اسکیم کا حصہ ہوگا۔

ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر نے محبوب نگر کے تربیتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تجاویز 6 نومبر 2025 شام 5 بجے تک درج ذیل پتے پر جمع کرائیں:
دفتر ضلع عہدیدار، محکمہ اقلیتی بہبود، کمرہ نمبر 205، اِنٹی گریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کامپلیکس (کلکٹریٹ)، محبوب نگر۔

ضروری دستاویزات:

  • ادارے کی رجسٹریشن / انکارپوریٹ سرٹیفکیٹ
  • نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NSDC) سے الحاق شدہ سرٹیفکیٹ (لازمی)
  • گزشتہ تین مالی سالوں کی آڈٹ رپورٹ اور انکم ٹیکس ریٹرن
  • سابقہ کارکردگی اور فراہم کردہ تربیت کی تفصیلات
  • سرکاری اداروں کے جاری کردہ کورس سرٹیفکیٹس یا کام کے آرڈرز
  • تربیت کے معیار کی تصدیق پر مبنی تیسرے فریق (Third Party) کی جانچ رپورٹ
  • کامیاب امیدواروں کی کامیابی کی کہانیاں (Success Stories) تصاویر کے ساتھ
  • روزگار فراہم کرنے کے ثبوت (دستاویزات / بینک اسٹیٹمنٹس)
  • ضلع میں موجود تربیتی مراکز اور فیکلٹی کی تفصیلات تعلیمی قابلیت کے ساتھ

شنکرا چاری نے اہل تربیتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اپنی تجاویز مقررہ تاریخ سے قبل جمع کرائیں اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔