حیدرآباد

عوام کیلئے خوشخبری، زیر التوا چالانات پر بھاری رعایت کا اعلان

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آر ٹی سی بسوں اور ٹرالیوں پر 90 فیصد، ٹووہیلر گاڑیوں پر 80 فیصد، آٹوز اور فور وہیلر پر 60 فیصد اور بھاری گاڑیوں پر 50 فیصد رعایت دے گی۔ گاڑی چلانے والے اس مہینہ کی 30 تاریخ سے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حیدرآباد: حکومت نے عوام کو کو خوشخبری سنادی۔ حکومت نے زیر التواء چالانات پر رعایت دے دی ہے۔  واضح رہے کہ 2 کروڑ سے زائد چالانات زیر التوا ہیں۔ ریاستی حکومت نے ان چالانات پر رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے فیصلہ سے موٹر سیکل سواروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

زیرالتواء چالانات کے ساتھ گاڑی چلانے والوں کیلئے ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنائی ہے۔ تلنگانہ پولیس نے جمعہ کے روز زیرالتواء چالانات پر بھاری رعایت کا اعلان کیا ہے  اور یہ رعایت (ڈسکاونٹ)26 دسمبر سے 10جنوری تک رہے گی۔

ٹو اور تھری وہیلرس پر چالانات میں 80فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فور وہیلرس اور بھاری گاڑیوں پر60فیصد چالانات معاف ہوں گے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاست بھر میں زیر التواء ٹرافک چالانات پر بھاری رعایت دینے کی منظوری دی ہے۔