عاشورہ کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے: عمران خان
پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ غلامی قبول کرنے کے بجائے جیل کی کال کوٹھڑی میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ہائبرڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔

لاہور (پی ٹی آئی) پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ غلامی قبول کرنے کے بجائے جیل کی کال کوٹھڑی میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ہائبرڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔
انہوں نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرس سے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف عاشورہ کے بعد احتجاج شروع کردیں۔
انہوں نے منگل کے دن ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ساری قوم خاص طورپر پی ٹی آئی ورکرس اور حامیوں سے میری گزارش ہے کہ وہ اس ظالمانہ نظام کے خلاف عاشورہ کے بعد اٹھ کھڑے ہوں۔
پاکستان میں یوم ِ عاشورہ 6 جولائی کو ہوگا۔ تقریباً 2 سال سے جیل میں بند عمران خا ن نے کہا کہ میں غلامی پر کال کوٹھڑی کو ترجیح دوں گا۔ فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ایک آمر اقتدار میں آجاتا ہے تو اسے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔