حکومت تلنگانہ نے اسسٹنٹ پروفیسرس کے اضافی 295 عہدوں کو منظوری دے دی
حکومت نے ڈائرکٹر طبی تعلیم کے تحت تدریسی اسپتالوں میں اسسٹنٹ پروفیسرس کی 1147ملازمتوں کو پُرکرنے کااعلان کیا تھاجس کے بعد ڈائرکٹرطبی تعلیم نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل اینڈ ہیلت سرویسس رکروٹمنٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ اسسٹنٹ پروفیسرس کی 1147ملازمتوں کے بجائے 1442ملازمتوں کو پُرکرنے کے اقدامات کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ڈائرکٹر محکمہ طبی تعلیم کو تدریسی اسپتالوں کے بیشتر میڈیکل ڈپارٹمنٹس میں اسسٹنٹ پروفیسرس کے اضافی 295عہدوں کو پُرکرنے کی اجازت دے دی۔اس طرح اب اسسٹنٹ پروفیسرس کے عہدوں کی تعداد 1147سے بڑھ کر 1442ہوجائے گی۔
6دسمبر2022کو ریاستی حکومت نے ڈائرکٹر طبی تعلیم کے تحت تدریسی اسپتالوں میں اسسٹنٹ پروفیسرس کی 1147ملازمتوں کو پُرکرنے کااعلان کیا تھاجس کے بعد ڈائرکٹرطبی تعلیم نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل اینڈ ہیلت سرویسس رکروٹمنٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ اسسٹنٹ پروفیسرس کی 1147ملازمتوں کے بجائے 1442ملازمتوں کو پُرکرنے کے اقدامات کرے۔
زمرہ واری عہدوں کی نظرثانی شدہ تفصیلات اس طرح ہے۔ اناٹومی(37)،پیتھالوجی (48)،کمیونٹی میڈیسن (40)، مائیکروبائیولوجی (36)،فارنسک میڈیسن(31)،بائیوکیمسٹری(31)،ٹرانس فیوژن میڈیسن (14)،جنرل میڈیسن(144)،جنرل سرجری (149)، پیڈیاٹرکس(94)،انستھسیا (177)،ریڈیوڈائگناسس (56)،ریڈیشن آنکالوجی (ریڈیوتھراپی) (5)،سائکاٹری(28)،ریسپی ریٹری میڈیسن(ٹی بی اینڈ سی ڈی) (پلمونری میڈیسن)(15)،ڈرماٹولوجی، ونرلوجی اینڈ لپرااسکوپک(18) ،آبسٹریٹکس اینڈگائناکالوجی(187)،آپتھالمولوجی (13)،
آرتھوپیڈکس(72)،ای این ٹی(22)،ہاسپٹل اڈمنسٹریشن (24)،ایمرجنسی میڈیسن(20)،کارڈیالوجی (17)،سی ٹی سرجری (21) ،انڈوکرنیولوجی (12)،میڈیکل گیسٹرونولوجی(14)،نیورولوجی (11،نیورو سرجری (16)،پلاسٹک سرجری(17)،پیڈیاٹرک سرجری(8)،یورولوجی(17)،نفرالوجی (10) اورمیڈیکل آنکالوجی (1)۔