حیدرآباد

 سرکار کی فراہم کردہ بلٹ پروف کار بار بار خراب ہوجاتی ہے، راجہ سنگھ کی شکایت

انہوں نے کہا کہ گاڑی کی بار بار مرمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی انٹلی جنس عہدیداروں نے مرکزی انٹلی جنس کی وارننگ پر ایک بلٹ پروف گاڑی انہیں فراہم کی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے انٹلی جنس کی طرف سے دی گئی بلٹ پروف گاڑی پر ناراضگی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کی بار بار مرمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی انٹلی جنس عہدیداروں نے مرکزی انٹلی جنس کی وارننگ پر ایک بلٹ پروف گاڑی انہیں فراہم کی تھی۔

انہوں نے 4 ماہ قبل اسے انٹلی جنس کے دفتر کو بھیج دیا تھا کیونکہ یہ گاڑی راستہ میں سڑک کے درمیان خراب ہوکررک گئی تھی۔  تاہم انہیں مرمت کے بعد دوبارہ وہی گاڑی دی گئی۔

اس کے علاوہ 2 ماہ قبل بھی یہ گاڑی سڑک کے درمیان اچانک اس وقت رک گئی جب ان کو نامپلی کورٹ لے جایا جارہا تھا۔

بعد ازاں سیکوریٹی اہلکاروں کی مدد سے وہ ایک آٹو میں عدالت گئے۔ انہوں نے کہاکہ افضل گنج علاقہ میں بھی گاڑی اچانک رک گئی تھی۔

a3w
a3w