تلنگانہ

یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر مدعو

تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی اور نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے گورنررادھاکرشنن کو مدعو کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی اور نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے گورنررادھاکرشنن کو مدعو کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
ترقی اور بہبود میں مجھے نائیڈو سے مقابلہ کا موقع دستیاب: ریونت ریڈی
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر

آج ان دونوں نے راج بھون پہنچ کر گورنر سے ملاقات کی اوران کو اس تقریب کے لئے مدعو کیا۔واضح رہے کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال 2جون کو مکمل ہورہے ہیں۔

اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر جشن منایاجارہا ہے اور اصل تقریب پریڈگراونڈس سکندرآباد میں منعقد کی جارہی ہے جس میں سونیاگاندھی کو بھی مدعوکیاگیا ہے۔

ریاست کی حکمران جماعت کانگریس نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے اُس وقت کی یوپی اے کی صدرنشین سونیاگاندھی کے رول کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

a3w
a3w