جرائم و حادثات
اے پی کے کوناسیما ضلع میں سڑک حادثہ۔تین افراد ہلاک
حیدرآباد: آندھراپردیش کے کوناسیما ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کوناسیما ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے ممڈی ورم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، کار سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ لاری کا ڈرائیور تیزرفتاری اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے لاری کا توازن کھودیا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔
پولیس نے لاشوں کی شناخت کا کام شروع کردیا ہے۔