حیدرآباد
حکومت، گیلی دھان کی خریداری کو یقینی بنائے:دیاکرراؤ
دیاکرراؤ نے مطالبہ کیاکہ حکومت دھان کی خریداری کو یقینی بناتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے جو غیر موسمی بارش کے سبب ان کی دھان کے خراب ہونے کے سبب مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر دیاکر راؤ نے مطالبہ کیا کہ حکومت بے وقت بارش کی وجہ سے نقصان سے دوچار دھان کی خریداری کو یقینی بنائے۔خریدے۔انہوں نے جنگاوں ضلع کے مختلف مواضعات کا دورہ کیا اور گیلی دھان کا معائنہ کیا۔انہوں نے کسانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسان محنت کرکے فصل کاٹتے ہیں تو حکومت ان کی فصل کو خریدنے سے گریز کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کسانوں کے ساتھ رویہ نامناسب ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت دھان کی خریداری کو یقینی بناتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے جو غیر موسمی بارش کے سبب ان کی دھان کے خراب ہونے کے سبب مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت کسانوں کی بروقت مدد نہیں کرے گی تو وہ دھان کے کسانوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔