تلنگانہ

تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں کمی اور گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ریاست کے تمام اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہر میں کمی اور گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ریاست کے تمام اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

5 دنوں سے ضلع کھمم میں درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری زیادہ درج کیاگیا ہے۔ دوسری طرف ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 1.5 ڈگری زیادہ درج کیاجارہاہے۔

محبوب نگر، میدک، بھدراچلم، ہنمکنڈہ، ورنگل اور کریم نگر علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ہوا میں نمی کا کم ہونا ہے۔

دوسری طرف عادل آباد اور راما گنڈم میں بھی رات کے درجہ حرارت میں تبدیلی شروع ہو گئی ہے جو عام 14 ڈگری سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔