تلنگانہ
تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران بارش کے باوجود گرمی کی شدت بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے اسی دوران پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں 20 اگست تک موسم خشک رہے گا۔
عام طور پر اگست کے مہینے میں بارش میں اضافہ ہوتا ہے تاہم موسم کی عجیب کیفیت ہوگئی ہے۔موجودہ طورپر ریاست میں مانسون کمزورپڑگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران بارش کے باوجود گرمی کی شدت بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔