داماد کو قتل کرکے سیپٹک ٹینک میں پھینک دیاگیا
سائیلو نے اپنے گلے میں موجود رومال سے داماد کا گلا گھونٹ دیا جس کی وجہ سے ناگاراجو کی موت ہو گئی۔ گھبراہٹ میں، انہوں نے اسے سیپٹک ٹینک میں الٹا دفن کر دیا۔

حیدرآباد: داماد کو قتل کرکے سیپٹک ٹینک میں پھینک دینے کا واقعہ تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جنگاوں ضلع کے دیوروپولا منڈل کے کاماریڈی گوڑہ گاؤں سے تعلق رکھتے والے سائیلو اور لکشمی جوڑے کی تین بیٹیاں ہیں۔
دوسری بیٹی شیلجا کی شادی سائیلو نے اپنی بہن کے بیٹے45سالہ ناگاراجوسے کی۔ان کی 20 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ناگاراجو کو اس جوڑے نے گھر داماد بنایا تھا۔ناگاراجوکے چار بچے ہیں، دو بیٹے اور دو بیٹیاں۔
ناگاراجو شراب نوشی کا عادی تھا اور اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا، اس لیے اس کے خلاف کئی بار دیوروپولا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔پیر کو رات 10 بجے ناگاراجو حالت نشہ میں گھر آیا اور بیوی سے جھگڑاکیا۔
بعد ازاں بیوی نے سمجھا بجھا کر اس کے لئے کھانا نکالا تاہم ناگاراجو نے بیوی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اس نے اس کی انگلی کو زور سے کاٹ لیا جس سے خون بہہ رہا تھا۔ شیلجا نے شوہر کی حرکت سے گھر میں موجود باپ کو واقف کروا یاجس پر سائیلو نے برہمی میں داماد ناگاراجو کے گال پر طمانچہ رسید کیا۔
سائیلو نے اپنے گلے میں موجود رومال سے داماد کا گلا گھونٹ دیا جس کی وجہ سے ناگاراجو کی موت ہو گئی۔ گھبراہٹ میں، انہوں نے اسے سیپٹک ٹینک میں الٹا دفن کر دیا۔