یوروپ
حماس اسرائیل تنازعہ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟
اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نیو یارک: اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 92سینٹ یا ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ سے مستقبل کے سودے 86.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں جمعہ کی صبح وقفے سے قبل فیوچر ٹریڈنگ کے دوران نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی کے سودے فی بیرل قیمت میں 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 83.54 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔
اس کے علاوہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی نومبر کے لیے سپلائی کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 86.46 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔