مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کمانڈر سمیر ابو یونس کی موت

فلسطین کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس کی موت ہوگئی ۔ حماس نے اتوار کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے۔

غزہ: فلسطین کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس کی موت ہوگئی ۔ حماس نے اتوار کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے۔


خبر رساں اداروں رائٹرز، الجزیرہ اور انادولو کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ہفتہ 14 نومبر 2026 کو جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں ڈرون حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور داخلی سکیورٹی ادارے شن بیٹ نے مشترکہ بیان میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی، تاہم اس وقت ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں مقتول کمانڈر کی شناخت سمیر محمود ابو یونس کے نام سے کی ہے، جن کی عمر 53 برس تھی۔

حماس کے مطابق، ابو یونس نے 1991 میں تنظیم کے عسکری ونگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور رفح میں مختلف اہم آپریشنل ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد بریگیڈ کے کمانڈر مقرر ہوئے تھے۔