سوشیل میڈیا

غیر مسلم مرد کے ساتھ گھومنے پر باحجاب خاتون کی ہراسانی‘ 3 مسلم افراد گرفتار

پولیس نے ویڈیو کے ذریعہ خاتون کی شناخت کی اور اس سے شکایت درج کرنے کو کہا مگر اس نے انکار کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس دیپک گرہے نے کہا کہ ”یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ نوجوانوں کو شبہ تھا کہ مسلم خاتون ہندو مرد کے ساتھ گھوم رہی ہے۔

اورنگ آباد: پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا جن پر باحجاب خاتون کو ہندو مرد کے ساتھ گھومنے کے شبہ میں ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ بیگم پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

مکئی گیٹ علاقہ میں پیر کو پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں کچھ نوجوان حجاب پہنی خاتون کو پکڑکر اس کا موبائیل چھین رہے ہیں۔ خاتون ان سے فون واپس کرنے کی التجا کررہی ہے۔

پولیس نے ویڈیو کے ذریعہ خاتون کی شناخت کی اور اس سے شکایت درج کرنے کو کہا مگر اس نے انکار کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس دیپک گرہے نے کہا کہ ”یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ نوجوانوں کو شبہ تھا کہ مسلم خاتون ہندو مرد کے ساتھ گھوم رہی ہے۔

 انہو ں نے خاتون کا تعاقب کیا اور اسے ہراساں کیا۔ خاتون کی جانب سے شکایت درج کرنے سے انکار کے بعد پولیس نے از خود نوٹس کے تحت شکایت درج کرنے کا عمل شروع کردیا۔“ ایک اور پولیس عہدیدار نے کہا کہ خاتون اورنگ آباد کا مشہور بی بی کا مقبرہ دیکھنے آئی تھی۔