مشرق وسطیٰ

ایران نے 61 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردیں

ایران کی جانب سے جوہری مذاکرات میں تعطل کے بعد 61 امریکیوں پر ایران مخالف عناصر کی حمایت کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تہران: ایران کی جانب سے جوہری مذاکرات میں تعطل کے بعد 61 امریکیوں پر ایران مخالف عناصر کی حمایت کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

پابندیوں کی زدمیں آنے والوں میں سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی شامل ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے جلاوطن اپوزیشن گروپ مجاہدین خلق کی حمایت کرنے والے امریکیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے، جن میں مائیک پومپیو کے علاوہ سابق صدر ٹرمپ کے خصوصی وکیل روڈی گیولیانی اور وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گیولانی، مائیک پومپیو اور جان بولٹن اور دیگر سے متعلق کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن گروپ مجاہدین خلق کی سرگرموں میں حصہ لینے کے ساتھ اس کی حمایت کا اظہار بھی کیا تھا۔ ایران نے اس سے قبل جنوری میں بھی 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جس کے بعد اپریل میں 24 مزید امریکیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران امریکہ بات چیت نومبر میں ویانا میں شروع ہوئی تھی جو گزشتہ ماہ تک قطر میں جاری رہی۔ یہ مذاکرات کئی ماہ سے تاحال تعطل کا شکار ہیں۔علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب ایران نے کل کہاکہ سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت مزید 61 امریکیوں پر ایرانی اپوزیشن گروپ کی حمایت کرنے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں عاید کی گئی ہیں جب ایران اور عالمی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدہ کوبحال کرنے کے لیے بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جلاوطن حزب اختلاف کی جماعت ’مجاہدین خلق گروپ‘ کی حمایت کے اظہار پر ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے دیگر عہدیداروں میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی گیولیانی اور وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن بھی شامل ہیں۔

ماضی میں درجنوں امریکیوں کے خلاف مختلف وجوہات کی بناء پر جاری کی گئی پابندیوں نے ایران میں اپنے کسی بھی اثاثے کو ضبط کرنے کی اجازت دی ہے، لیکن ایسے اثاثوں کی ظاہری عدم موجودگی کا مطلب ہے کہ یہ اقدامات زیادہ تر علامتی ہوں گے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے جلاوطن اپوزیشن گروپ مجاہدین خلق کی حمایت کرنے والے امریکیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ایران نے اس سے قبل جنوری میں بھی 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جس کے بعد اپریل میں 24 مزید امریکیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جلاوطن حزب اختلاف کی جماعت ’مجاہدین خلق گروپ‘ کی حمایت کے اظہار پر ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے دیگر عہدیداروں میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی گیولیانی اور وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن بھی شامل ہیں۔