یوروپ

بچے پیدا کریں ورنہ نسل ختم ہوجائے گی، ایلون مسک کا ماوؤں سے مطالبہ

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں۔

روم: دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک

مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے۔ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی ماو?ں کو خبردار کیا کہ اگر انھوں نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا نہیں کیے تو ان کی اپنی نسل مٹ جائے گی اور اصل اطالوی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے۔

ایلون مسک نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی برادرز آف اٹلی پارٹی کی جانب سے منعقدہ کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اٹلی کی کم شرح پیدائش سرمایہ کاروں کو روک سکتی ہے۔

ایلون مسک نے خبردار کیا کہ اصل آبادی وہ ہوتی ہو جو مقامی ہو۔ نقل مکانی کرکے اٹلی میں آباد ہونے والے وارث نہیں۔

اطالیوں کو اپنی نسل بچانے کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنا ہوں گے۔ایلون مسک نے کہا کہ وہ قانونی طور پر ہجرت کر کے آنے والوں کے حق میں ہیں اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ایماندار اور محنتی افراد کو خوش آمدید کہیں چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔

a3w
a3w