تعلیم و روزگار

حضرت خلیل اللہ حسینی میموریل اسکالرشپ، درخواستیں مطلوب

تفصیلات کے بموجب کسی سرکاری امدادی اور خانگی مدارس جوضلع حیدرآباد ورنگاریڈی میں واقع ہیں۔ وہاں کی جماعت ہشتم میں زیر تعلیم طلبا وطالبات اسکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

حیدرآباد: جناب عمراحمدشفیق معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیرملت کے بموجب تعمیرملت کی جانب سے پچھلے 6 دہائیوں سے طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے اور ان کی معاشی طورپر امداد کا کام بلاوقفہ جاری ہے،

ملک کی آزادی کے ساتھ ہی تنظیم نے یہ محسوس کیا کہ بغیر تعلیم کے مسلمانان ہند کی ترقی ناممکن ہے روز اول سے ہی تنظیم اس کا میں سرگرم عمل ہے تنظیم کی جانب سے آٹھویں جماعت تا گرایجویشن اسکالرشپ دی جاتی ہے

یہ اسکالرشپ غریب ذہین طلباء وطالبات کو دی جاتی ہے اس تسلسل میں آٹھویں جماعت کے طلباء وطالبات کیلئے 2024-25 تعلیمی سال کے لئے حضرت سیدخلیل اللہ حسینی ؒمیموریل اسکالرشپ کے فارمس کی اجرائی کا 24 جون سے آغاز ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے بموجب کسی سرکاری امدادی اور خانگی مدارس جوضلع حیدرآباد ورنگاریڈی میں واقع ہیں۔ وہاں کی جماعت ہشتم میں زیر تعلیم طلبا وطالبات اسکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس ضمن میں والدین سرپرست صدور مدارس اور اساتذہ سے خواہش ہیکہ وہ اہل طلبا وطالبات کو اسکالرشپ کے اسکریننگ ٹسٹ میں شرکت کروائیں۔اسکالرشپ کے فام بلا معاوضہ دفتر تعمیرملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ حیدرآباد سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انگلش میڈیم کے طلباء وطالبات کیلئے کم ازکم60 فیصد اور اُردو میڈیم طلباء وطالبات کیلئے 50 فیصدنمبر حاصل کئے ہوئے طلبا وطالبات فارم حاصل کرسکتے ہیں،فام کیلئے رپورٹ کا رڈ ساتھ لائیں،اسکریننگ ٹسٹ میں شرکاء کے لئے فیس نہیں ہے۔

یہ امتحان جماعت ہفتم کے نصاب کے مطابق ہوگا جس میں دینی معلومات پر مبنی پرچہ سوالات بھی رہیگا۔ فام داخل کرنے کی آخری تاریخ/4 جولائی ہوگی اور اسکریننگ ٹسٹ/7 جولائی کو ویژینری جونیر وڈگری کالج زہرہ کالونی خلوت، شاہ علی بنڈہ پر صبح10 بجے دن منعقد ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دفتر تنظیم میں 11 تا5 بجے شام شخصی طورپر یا فون 04024755230 پر ربط پیداکرسکتے ہیں۔

a3w
a3w