حیدرآباد

بیرونی ممالک روانہ کرنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم کی وصولی

حسینی علم پولیس نے متاثرین کے سیل فونس لے لئے‘ذرائع کے بموجب منچریال کے الطاف نے دیڑھ سال قبل جوبلی ہلز میں واقع پلٹنم کنسلٹنسی سے رجوع ہوئے‘ جہاں پرشانت سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: ٹراویل ایجنٹ نے بیرونی ممالک کا جھانسہ دے کر بھاری رقم حاصل کرلی۔ اس سلسلہ میں منچریال کے نوجوان نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو ایجنٹ کے حامیوں نے 5 نوجوانوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا اور پولیس میں شکایت درج کروا دی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

حسینی علم پولیس نے متاثرین کے سیل فونس لے لئے‘ذرائع کے بموجب منچریال کے الطاف نے دیڑھ سال قبل جوبلی ہلز میں واقع پلٹنم کنسلٹنسی سے رجوع ہوئے‘ جہاں پرشانت سے ملاقات کی۔

بیرون ملک جانے کے لئے 3 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ پرشانت نے الطاف کو اسپین‘ فرانس‘ پولینڈ سنگاپور اور دیگر ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیتا رہا۔ بعد ازاں وہ فون پر دستیاب نہ تھا‘ ملاقات بھی نہ کرتا تھا۔ الطاف نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچنے اور جوبلی ہلز میں اس کے آفس گئے‘ وہاں بھی پرشانت نہیں ملا‘ بعد ازاں وہ اس کے مکان گئے جہاں پرشانت سے ملاقات نہ ہوسکی۔

کچھ وقت کے لئے یہ نوجوان اس کا انتظار کرتے رہے۔ اسی دوران پرشانت کے 20 تا 25 رشتہ داروں نے ان نوجوانوں پر حملہ کردیا۔ یہ نوجوان اس حملہ میں زخمی ہوگئے۔ انہوں نے 100پر پولیس کو دو مرتبہ کال کیا۔ انہیں کوئی رنسپانس نہیں ملا۔ کچھ دیر بعد پرانا پل چوراستے پر دوبارہ حملہ اوروں نیان پر حملہ کردیا۔

نوجوانوں نے زخمی حالت میں حسینی علمل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس متاثرین کا ساتھ دینے کی بجائے ان زخمیوں کے فونس لے لئے‘ حملہ آوروں نے بھی حسینی علم پولیس اسٹیشن پہونچ کر زخمیوں کے خلاف جھوٹی شکایت درج کروائی کہ مذکورہ افراد پرشانت کے مکان میں زبردستی داخل ہوگئے۔

جبکہ زخمیوں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی پی کی جانچ کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلہ میں زخمیوں نے سٹی کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی سے اس واقعہ کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

a3w
a3w