مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

غزہ میں دل سوز مناظر، زخمی نوجوان نے ملبے سے نکلنےکے دوران قرآن شریف تھامے رکھا

ریسکیو اہلکاروں نے وضاحت کی کہ اس نوجوان کے والد نیکوکاروں میں سے ایک ہیں اور نوجوان کے بہت سے رشتہ دار خان یونس شہر میں شہادت کے درجے پر فائز ہوچکے ہیں۔

غزہ: غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں رقت آمیز مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق ٹوئیٹر ایکس پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، ویڈیو کلپ میں ایک دلکش منظر کو دستاویزی شکل دی گئی ہے جس میں ایک نوجوان فلسطینی شخص غزہ کے ملبے کے نیچے سے نکل رہا ہے، جس کے ہاتھ میں قرآن ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عماد النجر نامی نوجوان ملبے کے نیچے سے نکلا اور کہا: ”خدا کی قسم ہم اور زیادہ ثابت قدم ہوں گے۔“ ریسکیو اہلکاروں نے وضاحت کی کہ اس نوجوان کے والد نیکوکاروں میں سے ایک ہیں اور نوجوان کے بہت سے رشتہ دار خان یونس شہر میں شہادت کے درجے پر فائز ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل فلسطینی بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں فلسطینی بچے نے شدید زخمی ہونے کے باوجود اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ نہ تو خوفزدہ ہیں اور نہ ہی کبھی ہمت ہاریں گے۔

a3w
a3w