تلنگانہ

تالاب کے پانی کا شدید بہاو، دلہے کوکندھوں پر اٹھا کر پارکروایاگیا،ویڈیووائرل ،تلنگانہ کے کریم نگر میں دلچسپ واقعہ

باراتیوں کے مطابق، گاؤں کے لو لیول کلورٹ پر پانی کا بہاؤ اس قدر تیز تھا کہ پیدل یا گاڑی سے گزرنا ممکن نہیں رہا، جس پر فوری فیصلہ کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں نے دلہا کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر بارات کے ساتھ محفوظ جگہ تک پہنچایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گنے ورم گاؤں میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب شدید بارش سے پیدا سیلابی پانی کے باعث دلہا کو اس کے رشتہ داروں نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر پار پہنچایا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

اطلاعات کے مطابق گاؤں کے تالاب کا پانی اوور فلو ہو کر نیچے بہنے والے راستے پر آگیا، جس سے آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔


باراتیوں کے مطابق، گاؤں کے لو لیول کلورٹ پر پانی کا بہاؤ اس قدر تیز تھا کہ پیدل یا گاڑی سے گزرنا ممکن نہیں رہا، جس پر فوری فیصلہ کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں نے دلہا کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر بارات کے ساتھ محفوظ جگہ تک پہنچایا۔

اس موقع پر موجود افراد نے اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مقامی سطح پر یہ واقعہ موضوعِ بحث بن گیا۔


عوام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کوئی نئی نہیں بلکہ ہر سال برسات کے موسم میں انہیں اسی طرح کی مشکلات پیش آتی ہیں۔ لو لیول کلورٹ کی تعمیر کے بعد سے یہ مسئلہ بار بار اٹھایا گیا ہے لیکن تاحال کوئی مستقل حل فراہم نہیں کیا گیا۔


دیہاتیوں نے الزام عائد کیا کہ مقامی حکام نے متعدد یاد دہانیوں اور شکایتی درخواستوں کے باوجود اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت پل تعمیر نہ کیا گیا تو مستقبل میں کسی بڑے حادثہ کا خدشہ ہے۔


گاوں والوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ فوری طور پر مضبوط اور اونچا پل تعمیر کیا جائے تاکہ برسات میں آمد ورفت کا سلسلہ بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔