آندھراپردیش

آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش

گزشتہ 24گھنٹوں میں وجئے واڑہ کے بشمول آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر لگاتار موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ وجئے واڑہ کے میونسپل کمشنر ایچ ایم دھیانا چندرا نے کہا کہ شہر وجئے واڑہ کے گنڈا لہ پہاڑی علاقہ میں تودے کھسکنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

امراوتی: گزشتہ 24گھنٹوں میں وجئے واڑہ کے بشمول آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر لگاتار موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ وجئے واڑہ کے میونسپل کمشنر ایچ ایم دھیانا چندرا نے کہا کہ شہر وجئے واڑہ کے گنڈا لہ پہاڑی علاقہ میں تودے کھسکنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

گنڈالہ پہاڑی علاقہ میں ایک بڑی چٹان گھر پر گری اس واقعہ میں ایک شخص کی موت کی توثیق ہوئی ہے۔ ہم ملبہ صاف کررہے ہیں تاکہ اس بات کا جائزہ لے سکیں کہ ملبہ میں مزید لاش تو نہیں ہے۔ دھایا نا چندرا نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔

24 گھنٹوں کی بارش آج 8:30 بجے صبح رک گئی۔ شہر وجئے وارہ میں 18سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ میونسپل کمشنر نے مزید بتایا کہ بلدیہ کی ٹیمیں، پمپس کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر جمع پانی کو کنال کی طرف موڑ نے میں مصروف ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ شدید بارش سے شہر کے22مقامات متاثر ہوگئے ہیں۔

بلدیہ کی ٹیمیں، 4بجے صبح سے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ دو سے زائد وارڈز جو سیلاب کے خطرہ کے زون ہیں، میں کے چند مکانات میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وقفہ، وقفہ سے جاری شدید بارش سے ریلیف کاموں میں خلل پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے قیام کیلئے شہر کے تمام کمیونٹی ہالس کو کھول دیا گیا ہے۔ ان متاثرین کیلئے غذا اور صاف پینے کے پانی کا نظم کیا گیا ہے۔ وجئے واڑہ کے ساتھ مچھلی پٹنم میں بھی18 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گڈی واڑہ میں 17سنٹی میٹر، کائیکلورو میں 15، نرسا پورم میں 14 امراوتی میں 13 اور منگل گیری میں 11سنٹی میٹر بارش ہوئی، جبکہ نندی گاما اور بھیما ورم میں بھی 11سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ ریاست کے دیگر کئی مقامات پر بھی ایک سے9 سنٹی میٹر کے درمیان بارش کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈاٹا کے مطابق گنٹور ٹاؤن میں کئی سڑکیں اور وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان واقع کازہ ٹول پلازہ بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔ اس دوران چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ عہدیداروں سے خطاب کیا اور ان عہدیداروں سے موسمی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 3دنوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

انہوں نے پوری سرکاری مشنری کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی اور انہوں نے محکمہ ریونیو اور آبپاشی کے عہدیداروں کو تال میل کے ساتھ ذخائر آب پر نظر رکھنے کا حکم دیا۔

آندھرا پردیش ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر آر کرمانند نے کہا کہ شدید بارش سے ندی، نالے اور کنالوں میں طغیانی آچکی ہے اس لئے عوام کو خبردار کیا گیا وہ ندی، نالوں اور کنالس سے دور رہیں۔

علاوہ ازیں نشیبی علاقوں میں مقیم افراد کو چوکس وچوکنا رہنے کی وارننگ دی جاچکی ہے دریں اثناسنٹرل واٹر کمیشن نے کہا کہ 2سے 3دنوں کے اندر آندھرا اور تلنگانہ کی بیشتر دریاؤں، ندیوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

a3w
a3w