تلنگانہ
شدید بارش۔تلنگانہ کے کریم نگر، جگتیال اور یادادری بھونگیر اضلاع میں تعطیل کا اعلان
یادادری بھونگیر ضلع میں آج اسکولوں کی تعطیل کے بدلے اگلے ماہ کے دوسرے ہفتہ کے دن اسکول چلانے کا فیصلہ حکام نے کیا ہے۔ یادادری ضلع میں شدید بارش کے سبب تالابوں کی آبی سطح میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہورہی ہیں جس کے باعث عوامی زندگی متاثر ہوچکی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر کریم نگر، جگتیال اور یادادری بھونگیر اضلاع میں آج (جمعرات)کو تمام اسکولوں کو تعطیل کا اعلان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس نے کیا ہے۔
متحدہ کریم نگر ضلع میں مسلسل شدید بارش کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یادادری بھونگیر ضلع میں آج اسکولوں کی تعطیل کے بدلے اگلے ماہ کے دوسرے ہفتہ کے دن اسکول چلانے کا فیصلہ حکام نے کیا ہے۔ یادادری ضلع میں شدید بارش کے سبب تالابوں کی آبی سطح میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔
اس سے قبل کاماریڈی اور میدک اضلاع میں بھی آج کے لیے اسکولوں کو تعطیل دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔