شمالی بھارت

ہماچل میں بارش سے زبردست تباہی، 6 افراد کی موت

محکمہ موسمیات کے مطابق بلاس پور کے ننگل ڈیم میں 282 ملی میٹر، بلاس پور میں 224، اونا میں 215 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لاہول گونڈلہ میں 122 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

شملہ: ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ بارش کے لیے جاری ریڈ الرٹ کے درمیان ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 06 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی کئی سڑکیں بشمول چار قومی شاہراہیں بند ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہماچل کے بلاس پور ضلع میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری

چنڈی گڑھ منالی نیشنل ہائی وے بارش کی وجہ سے منڈی سے منالی تک بند ہے۔ لیہ۔ منالی ہائی وے پر 20 گھنٹے سے کوئی نقل و حرکت نہیں ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں بارش کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ منڈی میں بیاس ندی میں طغیانی ہے اور یہاں دریا کے کناروں سے کئی لوگوں نے اپنے گھر خالی کر لیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلاس پور کے ننگل ڈیم میں 282 ملی میٹر، بلاس پور میں 224، اونا میں 215 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لاہول گونڈلہ میں 122 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ ریاست کے بلاس پور، چمبا، ہمیر پور، کانگڑا، منڈی، سرمور، سولن اور اونا میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔

 اس کے علاوہ شملہ میں 80 ملی میٹر، سندر نگر میں 83، منالی میں 131، سولن میں 107، نہان میں 131، پالم پور، چمبا میں 146، بلاس پور میں 130، دھولاکنواں میں 81، کانگڑا کے دہراگوپی پور میں 175 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

 کلّو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے کہا کہ ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے پیر 10 جولائی کو بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں گزشتہ ہفتہ کی صبح سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اکثر مواصلاتی راستے بند ہو گئے ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اور آئی ٹی آئی میں سوموار10 جولائی کو چھٹی ہوگی۔ حکم جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہول اسپتی راہل کمار نے کہا ہے کہ ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 10 جولائی بروز پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی سی منڈی ارندم چودھری نے بھی 10 جولائی بروز پیر کو ضلع کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔